شکرکدو(رتالو)میںآئرن،کاپر،مگنیشم،اور وٹامن ہوتا ہے جو ہمارے امیون سسٹم کو مضبوط بناتاہے۔اسے کھانے سے جلد میں چمک آتی ہے اور چہرے پر جلد جھرریاں نہیں پڑتی۔شکر کدو میںCarotenoidsپایا جاتا ہے۔جو پھیپھڑوں اورمنہ کے کینسر سے بچاتا ہے۔بھون کر یاابال کر
کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔رتالو میں وٹامن بی 6ہوتا ہے۔جو ہارٹ اٹیک سے بچاتا ہے۔فائبر اور کمپلکس کاربوہائیڈریٹ ہونے کی وجہ سے رتالو وزن کم کرنے کے علاوہ ڈایبٹیج بھی کنٹرول میں رکھتی ہے۔شوگرکے مریض ذیادہ موٹے ہوتے ہیں۔اوررتالو کھانے سے انہیں بار بار بھوک نہیں لگتی اور وہ جلد وزن پر کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں۔